آٹزم کیا ہے؟

آٹزم یا آٹزم ڈس آرڈر ذہنی نشوو نما سے تعلق رکھنے والی ایک پیدائشی معذوری ہے جو بچے کی بولنے، لوگوں سے میل ملاپ کی صلاحیتوں اور اس کے رویہ کو متا ثر کرتی ہے۔ آٹزم کاتعلق کچھ طبی کیفیتوں سے تو ہو سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے نہ تو ابھی تک آٹزم کی اصل وجہ اور نہ ہی اس کا کوئی حتمی علاج دریافت ہو سکا ہے
گزشتہ سالوں میں آٹزم میں بتدریج اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق کینیڈا میں اوسطاً ۹۰ نو عمر لوگوں میں سے ایک آٹزم سے متاثر ہے۔ لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکوں کو تعداد تقریباً چار گنا ہ زیادہ ہے
اگر کوئی بچہ آٹزم سے متاثر ہے تو اسے مندرجہ ذیل تین مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے
۔ بول چال میں دشواری ۔ یا تو بالکل بول نہیں سکنا، یہ ٹوٹے پھوٹے اور بے ربط الفاظ میں مدعا بیان کرنا
۔ لوگوں سے میل ملاپ میں جھجھک اورلوگوں سے نظریں چارکرنے سے پر ہیز کرنا
۔ اپنے رویہ اور خیالات کے اظہار میں دشواری محسوس کرنا
آٹزم کی علامات
کچھ علامات جو آٹزم سے متاثر بچوں میں نظر آتی ہیں مندرجہ ذیل ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آٹزم سے متاثر بچہ:
۔ بالکل بول نہ سکتا ہو یا اتنی اچھی طرح اور اس ر وانی سے بات نہ کر سکتا ہے جتنی روانی سے اس کے ہم عمر بچے کرسکتے ہوں
۔ اپنے اطراف میں مو جود لوگوں کی موجودگی کے احساس سے محروم ہو
۔لوگوں سے نظریں چار کرنے سے کتراتا ہو
۔ کچھ آلات یا اشیا مثلاً بجلی کے سوئچ، پنکھے اور گھومنے والے پرزے یا کھلوں کے ساتھ غیر معمولی لگاؤ
۔ کھیلتے وقت کسی فرضی کردار سے باہمی عدمِ تعاون
۔ دیگر بچوں کے ساتھ کھیل کو د میں نہ تو خود شریک ہو نا اور نہ ہی انہیں اپنے کھیل میں شریک کرنا
۔ کسی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی نہ تو کوشش کرنا اور نہ ہی چیزوں کی طرف اشارہ کرنا
۔ بار بار اپنی ہاتھوں اور انگلیوں کا سے غیر معمولی حرکات کامظاہرہ کرنا
۔ کسی سنی ہوئی بات یا جملے کو بے وجہ دہراتے رہنا
۔ کسی خاص آواز یا خوشبو پر ردِ عمل کا اظہار کرنا
۔ بہت سے ذائقوں کو نا پسند کرنا
۔ خود اپنی حفاظت نہ کرسکنا
۔ نہ تو اپنے کام خود کر سکنا اور نہ ہی کسی سے مد د مانگنا
۔ گرمی اور سردی کے احساس سے عاری ہونا
۔ معمول کے خلاف کسی بھی بات پر ناخوشی کا اظہار کرنا
آٹزم سے متا ثر بچے بعض غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل بھی ہو سکتے ہیں۔ مثلاً ان کی یادداشت بہت اچھی ہو سکتی ہے، وہ حساب یا ریاضی میں مہارت رکھ سکتے ہیں یا گانے بجانے اور موسیقی کے آلات استعمال کرنے میں اپنے ہم عمر بچوں سے بہت زیادہ بہتر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں

Autism without Borders